بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہفتہ کی صبح نا معلوم افراد کی فائرنگ سے کم از کم چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بادینی لنک روڈ پر پولیس کی گاڑی پر نا معلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس اہلکار ریلوے ٹریک کی حفاظت پر معمور تھے اور وہ علاقے میں معمول کی گشت پر تھے جب انھیں نشانہ بنایا گیا۔
رواں ہفتے کوئٹہ ہی کے سریاب روڈ پر واقعہ ایک مدرسے کے باہر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔