پہلا ٹیسٹ پاکستان کے نام، نسیم شاہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

میچ میں ہیٹرک کرنے اور پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بالر نسیم شاہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر ترین بالر بھی بن گئے ہیں۔

بنگلہ دیش کے کھلاڑی ایک کے بعد ایک آؤٹ ہوتے چلے گئے اور یوں پاکستانی ٹیم کو ہر وکٹ پر جشن منانے کا موقع ملتا رہا۔

میچ کے چوتھے روز مہمان کھلاڑی مومن الحق کی وکٹ گری تو کھلاڑیوں نے شاہین شاہ آفریدی کی بھر پور حوصلہ افزائی کی۔

مومن الحق شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ انہوں نے 41 رنز کی اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے بھی شامل تھے۔

بنگلہ دیشی کرکٹر لٹن داس کی وکٹ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو مومن الحق کے بعد ایک مرتبہ پھر خوشی کے اظہار کا موقع دیا۔ پاکستان کی جانب سے نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے  چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔

 

محمد متھن پاکستانی بالر یاسر شاہ کی بالنگ کا مقابلہ کرتے ہوئے کئی بار چوکے اور محتاط انداز میں بیٹنگ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 445 رنز بنائے تھے۔ مہمان ٹیم اس ہدف کو حاصل نہیں کرسکی اور میچ  ایک اننگز اور 44 رنز سے پاکستان کی فتح کا سبب بن گیا۔

میچ کے چوتھے روز مومن الحق کا آؤٹ ہونا تھا کہ بنگلہ دیش کی پے در پے وکٹیں گرتی چلی گئیں۔ پوری ٹیم 168 رنز تک ہی محدود رہی۔