انٹر نیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز نے اس ہفتے خبر دار کیا ہے کہ یوکرین کی طویل جنگ دوسرے عالمی بحرانوں کے لیے انسانی ہمدردی سے متعلقہ سنگین نتائج کا باعث بنے گی۔
یوکرین پر روس کے حملے کے تباہ کن اثرات کوحملے کے چھ ماہ بعد محسوس کیا جا نے لگا ہے ۔
انٹر نیشنل ریڈ کراس فیڈریشن کے عہدے داروں اس ہفتے خبر دار کیا ہے کہ جنگ جتنی زیادہ طوالت اختیار کرے گی دنیا بھر میں لاکھوں غربت زدہ لوگ اس کے اقتصادی اثرات کی لپیٹ میں آئیں گے ۔
یوکرین جنگ سے قبل دنیا بھر میں اناج برآمدکرنے والا ایک بڑا ملک تھا ۔ تاہم بحیرہ اسود کی بندرگاہوں کی روسی ناکہ بندی نے اناج کی رسد کو روک دیا ہے ، جس سے خوراک کا عالمی بحران کا جنم ہو رہا ہے ۔ خوراک اور ایندھن کی آسمان کو چھوتی قیمتوں نے ان کی اور دوسری ضروری اشیائے صرف تک رسائی کو استطاعت سے باہر کر دیا ہے جس کےنتیجے میں لاکھوں لوگ بھوک کا شکا ر ہو رہے ہیں۔
اس ماہ کے شروع میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت یوکرین کو اناج کی برآمد بحال کرنے کی اجازت ملی تاہم ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ جنگ کے اثرات مسلسل محسوس کیے جارہے ہیں اور انہیں ختم کرنے میں ایک لمبا عرصہ لگے گا۔
SEE ALSO: یوکرین جنگ نے پناہ گزینوں کےعالمی بحران کو شدید تر بنا دیا ہے، عالمی ادارہیورپ کے لیے انٹر نیشنل فیڈریشن اور ریڈ کریسنٹ سوسائیٹیز کےریجنل ڈائریکٹر برگیٹ ایبیسن کہتی ہیں کہ انسانی ہمدردی کی امداد کی ضروریات مسلسل شدید ہیں خاص طور پر مشرق وسطی اور افریقہ میں ۔
انہوں نے کہا کہ " افریقہ میں خوراک کے بحران سےنمٹنے کےلئےہم پہلے ہیں آئِی ایف آر سی کے طور پر کام کر رہے ہیں اور ہم مشرق وسطی کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ ایک بڑی آبادی کے لیے خوراک کی خرید دن بند مشکل ہو رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین، سات سرحدی ملکوں اور سترہ دوسرے ملکوں میں انسانی ہمدردی کی امداد کی فراہمی کے لئے ریڈ کراس کے ایک لاکھ سے زیادہ رضاکاروں اور اسٹاف کو متحرک کر دیا گیا ہے۔
کیف سے بات کرتے ہوئے ریڈ کراس کے ڈائریکٹر جنرل مکسیم ڈوٹسینکو نے کہا کہ آٹھ ملین لوگ اندرون ملک بے گھر ہو چکے ہیں اور پانچ ملین مزید پڑوسی ملکوں میں پناہ لے چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تنازع امکانی طور پر ایک طویل عرصے تک جاری رہے گا اور ریڈ کراس کا عملہ اور رضاکار اشد ضروری امدا د کی فراہمی کے لئے کام جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادی کی جانب سے مسلسل امداد بھی بہت اہمیت رکھے گی۔
SEE ALSO: یوکرین بحران: دنیا بھر میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہانہوں نےکہا ،" انفراسٹرکچر، گھروں کی مرمت ، اورصنعت کی بحالی کے لیے یوکرینی عوا م کی عالمی برادری کی بہت زیادہ کوششوں کی ضرورت ہو گی۔ لہٰذا، اس وقت شہریوں کی ضروریات بہت اہم ہیں اور ہمیں یہ رجحان نظر نہیں آتا کہ ان ضروریات میں کمی واقع ہو گی، خاص طور پر آنے والے اس موسم سرما میں،‘‘
انٹر نیشنل ریڈ کراس نے کہا ہے کہ یوکرین کے 44 ملین لوگوں کو ایک لمبے عرصے کےلیے انسانی ہمدردی کی امداد کی ضرورت ہو گی ۔ اس کا کہنا ہے کہ اگر تنازع جلد ختم ہو گیا تو بھی شہروں اور گھروں کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت میں برسوں لگیں گے ۔ریڈ کراس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنگ نے جس ذہنی اذیت ، ٹراما ،اور جسمانی اور اقتصادی مصائب میں مبتلا کیا اسے دور کرنے میں بھی برسوں لگیں گے۔