تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ ناشتہ چھوڑنے سے دن میں شدید بھوک لگتی ہے اور عام طور پر ایسی حالت میں خوراک کی زیادہ مقدار کھالی جاتی ہے، جس سے جسم پر اضافی دباؤ پڑتا ہے
ہم اپنے بزرگوں سے سنتے آئے ہیں کہ صحت مند رہنے کے لیے صبح کا ناشتہ بہت ضروری ہے۔ لیکن، نئی تحقیق میں ناشتے کی افادیت کی ایک اہم وجہ بتائی گئی ہےکہ ناشتہ ہمارے دل کی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے صبح کا ناشتہ چھوڑنے کی عادت رکھنے والے مردوں میں دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
'ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ ' کے ماہرین کہتے ہیں کہ 'سولہ برس' پر مبنی ایک مطالعاتی مشاہدے کا نتیجہ بتاتا ہے کہ جن مردوں کو باقاعدگی سےصبح کا ناشتہ کرنے کی عادت نہیں تھی ان میں دل کے دورہ پڑنے کا خطرہ 27 گنا زیادہ پایا گیا نسبتا ان مردوں کے جو پابندی سے صبح کا ناشتہ کرنے کی عادت رکھتے تھے۔
ماہرین کی رائے میں صبح کا ناشتہ چھوڑنا اور رات میں دیر سے کھانا کھانا ہمارے جسم کے میٹا بولزم میں تبدیلیاں پیدا کرتا ہے جس سے کورونری ہارٹ کی بیماری کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔
طبی رسالے'سرکولیشن' میں شائع ہونے والی تحقیق میں 45 برس سے 82 برس کے 27 ہزار مردوں کو شامل کیا گیا اور ان کےدن بھرمیں کھانے پینے کے معمولات اور لائف اسٹائل سے متعلق معلومات کا ریکارڈ تیار کیا گیا ۔
ماہرین کے مطابق ، مشاہدے کے دوران 15,72 مردوں کو دل کا دورہ پڑا اور دل کے رکنے کے واقعات پیش آئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے صبح کا ناشتہ چھوڑنے کی عادت رکھنے والے مردوں میں دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
'ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ ' کے ماہرین کہتے ہیں کہ 'سولہ برس' پر مبنی ایک مطالعاتی مشاہدے کا نتیجہ بتاتا ہے کہ جن مردوں کو باقاعدگی سےصبح کا ناشتہ کرنے کی عادت نہیں تھی ان میں دل کے دورہ پڑنے کا خطرہ 27 گنا زیادہ پایا گیا نسبتا ان مردوں کے جو پابندی سے صبح کا ناشتہ کرنے کی عادت رکھتے تھے۔
طبی رسالے'سرکولیشن' میں شائع ہونے والی تحقیق میں 45 برس سے 82 برس کے 27 ہزار مردوں کو شامل کیا گیا اور ان کےدن بھرمیں کھانے پینے کے معمولات اور لائف اسٹائل سے متعلق معلومات کا ریکارڈ تیار کیا گیا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشتہ چھوڑنے سے دل کے دورے کا خطرہ 27 گنا بڑھ جاتا ہے لیکن خطرے کی اس شرح میں لوگوں کی صحت پر اثرا نداز ہونے والے دیگر عوامل مثلا سگریٹ نوشی، ورزش اور صحت کے مسائل کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔
اسی طرح، جو لوگ رات میں دیر سے کھانا کھانے کی عادت رکھتے تھے ان میں دل کی شریانوں کی بیماری کا خطرہ 55 گنا زیادہ پایا گیا ان لوگوں کے مقابلے میں جو یہ عادت نہیں رکھتے تھے۔
تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ ناشتہ چھوڑنے سے دن میں شدید بھوک لگتی ہے اور عام طور پر ایسی حالت میں خوراک کی زیادہ مقدار کھالی جاتی ہے جس سے جسم پر اضافی دباؤ پڑتا ہے جو ہارمون کی سطح اور خون میں موجود گلوکوز کی سطح پر اثر انداز ہوتا ہے اور یہی وجہ آگے چل کردل کی رگوں کوبند کرنے کا سبب بنتی ہے۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ناشتہ چھوڑنے والے زیادہ تر افراد غیر شادی شدہ اور سگریٹ نوشی کرنے کی عادت رکھتے تھے اور ان مردوں سے نسبتا کم عمر تھے جو پابندی سے ناشتہ کرنے کی عادت رکھتے تھے۔
تحقیق کی سربراہ' لیا کیحل 'کا کہنا تھا کہ ،'' ناشتہ چھوڑنا بلند فشار خون، ہائی کولیسٹرول ،فربہ ہونا اور ذیا بیطس جیسی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے اور یہ عوامل آگے چل کر دل کی بیماری میں مبتلا کر سکتے ہیں۔''
ہارورڈ اسکول کی پروفیسر، ایرک ریم کے مطابق، 'مشاہدے کا نتیجہ یہ تجویز پیش کرتا ہے کہ صحت کے حوالے سے یہ دیکھنا بہت ضروری ہے کہ کیا کھایا جائے لیکن یہ بھی بہت ضروری ہے کہ خوراک کو دن بھرکے مختلف اوقات میں تقسیم کر کے کھایا جائے۔'
'برطانوی ہارٹ فاونڈیشن' سے منسلک وکٹوریہ ٹیلر نے تحقیق پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ،'صبح سویرے ناشتہ چھوڑنا بہت آسان ہے لیکن تحقیق کا نتیجہ ثابت کرتا ہے کہ اس عادت کا ہماری صحت پر گہرا اثر پڑتا ہے، جس کے بارے میں ہمیں سوچنا چاہیے۔'
تحقیق کی سربراہ لیا کیحل کہتی ہیں کہ پیغام بہت سادہ ہے کہ،'ناشتہ نہ چھوڑا جائے کیونکہ ناشتہ کھانے سے دل کے دورے کا خطرے کم ہو جاتا ہے'۔