محدود فنڈز، ریکارڈ لیبلز اور اسپانسر شپز نہ ہونے کے باوجود بھی، راک بینڈز کانسرٹس کر رہے ہیں اور اپنی ویڈیوز بھی ریلیز کر رہے ہیں
واشنگٹن —
پاکستان میں عشروں سےراک میوزک کو پذیرائی ملتی رہی ہے۔ پاکستان کا شمار اُن ملکوں میں ہوتا ہے جہاں پر بہترین راک موسیقی اور گیتوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مقبولیت حاصل کی ہے۔
حال ہی میں بہت سے انڈر گراؤنڈ اور نئے َراک بینڈز نوجوان نسل میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
محدود فنڈز، ریکارڈ لیبلز اور اسپانسر شپز نہ ہونے کے باوجود بھی، راک بینڈز کانسرٹس کر رہے ہیں اور اپنی ویڈیوز بھی ریلیز کر رہے ہیں۔
ایسے ہی ابھرتے ہوئے ایک بینڈ The Anarchistsکے لیڈ سنگر، وقار یونس اور ڈرمر مبین انعام سے گفتگو کرکے معلوم ہوا کہ اِن تمام مسائل کےباوجود، پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں بہت ہی باصلاحیت فنکار موجود ہیں۔
’وائس آف امریکہ‘ سے ایک انٹرویو میں مبین نے بتایا کہ انہوں نے اپنے اِس سفر کا آغاز کیسے کیا اور اُن کے آئندہ پروجییکٹس کیا ہیں۔
اِس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی راک میوزک نے دنیا بھر میں اپنے فن کا لوہا منوایا ہے، اگر The Anarchists جیسے بینڈز کو پاکستان میں آگے بڑھنے کا موقع ملے تو وہ بیرونِ ملک جاکر بھی پرفارم کر سکتے ہیں۔
تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

Your browser doesn’t support HTML5