پولیس نے بتایا ہے کہ موسیقی ہال کے باہر ایک چوکی پر، اہل کار ایک شخص سے پوچھ گچھ کر رہے تھے کہ اُس نے بندھے بارودی مواد کو بھک سے اڑا دیا
واشنگٹن —
چیچنیا کے روسی علاقے کے دارالحکومت میں ایک خودکش بم حملہ آور نے دھماکہ کیا، جس کے نتیجے میں چار پولیس اہل کار ہلاک ہوئے، ایسے میں جب مقامی تعطیل کے سلسلے میں ہزاروں افراد جمع تھے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ موسیقی ہال کے باہر ایک چوکی پر اہل کار ایک شخص سے پوچھ گچھ کر رہے تھے کہ اُس نے بندھے بارودی مواد کو بھک سے اڑا دیا۔
روس کے خبر رساں ادارے، ’انٹرفیکس‘ نے یہ خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے اِس شخص کو تقریب میں داخل ہونے سے روک رکھا تھا۔
سنہ 1990 کی دہائی میں ہونے والی دو جنگوں کے بعد سے، روس نواز رہنما، رمضان قادروف کی قیادت میں چیچنیا میں زیادہ استحکام آیا ہے، جس کی اتوار کو سالگرہ تھی۔