حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو روسا خوطور کمپلیکس کے مقام پر چھ افراد اسکینگ کر رہے تھے جب برفانی تودہ آن گرا، چار افراد اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔
روس میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے ادارے کے حکام نے بتایا ہے کہ سوچی کے سیاحتی علاقے میں برفانی تودے تلے دب کر دو خواتین ہلاک ہو گئیں۔ گزشتہ ماہ ہونے والے سرمائی اولمپکس 2014ء اسی شہر میں منعقد ہوئے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو روسا خوطور کمپلیکس کے مقام پر چھ افراد اسکینگ کر رہے تھے جب برفانی تودہ آن گرا، چار افراد اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔
ہوٹل انتظامیہ کے مطابق انھوں نے برفانی تودہ گرنے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
گزشتہ ہفتے پیرا اولمپکس کے اختتام کے بعد اس مقام کو عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔