اتوار کے روز روس نے دوسری عالمی جنگ میں فتح کی 65 ویں سالگرہ، سویت یونین کے خاتمے کے بعد اپنی سب سے بڑ ی پریڈ کے ساتھ منائی۔
ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ نیٹو کے چار ملکوں، برطانیہ، فرانس، پولینڈ، اور امریکہ کے فوجیوں نے ریڈسکوائر میں منعقد ہونے والی پریڈ میں حصہ لیا۔
روسی صدر دیمتری مدویدیف نے کہا ہے کہ 65 سال قبل نازیوں کوشکست ہوئی تھی اورلوگوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ ختم ہوگیا تھا۔
جرمن چانسلر آنگلا مرخیل اور چینی صدر ہوجن تاؤ سمیت درجنوں عالمی راہنماؤں نے پریڈ کی اس تقریب میں شرکت کی۔
10 ہزار سے زیادہ روسی فوجیوں نے ماسکو کے مشہور ریڈ سکوائر میں مارچ کیا۔
یوم فتح روس کی سب سے اہم عوامی تعطیل ہے اور وزیر دفاع اناطولی سردیوکوف نے کہا کہ اس سال یہ یارگاری تقریبات، اب تک کی سب سے بڑی تقریبات ہوں گی جس میں ملک کے زیادہ تر حصوں کے شہروں میں ایک لاکھ دوہزار فوجی مارچ کریں گے۔