آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنوئے اور متبادل کے طور پر ٹینس اسٹار اعصام الحق کے نام منظوری کے لیے بھیجنے کا فیصلہ
حکومت پاکستان نے جنوبی ایشیائی ملکوں کی علاقائی تعاون کی تنظیم ’سارک‘ کے خیر سگالی سفیر برائے ایچ آئی وی/ایڈز کے لیے آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنوئے اور اُن کے متبادل کے طور پر ٹینس کے قومی اسٹار اعصام الحق کو نامزد کیا ہے۔
جمعہ کو جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کے نام حتمی منظوری کے لیے سارک سیکریٹیریٹ بھجوائے جائیں گے۔
جنوب ایشائی ممالک کی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) نے تمام رکن ممالک سے ایک یا دو نام اس اعزازی منصب کے لیے طلب کیے تھے۔
2008ء سے اس اعزازی عہدے نے کام شروع کیا تھا جس کا مقصد سارک کی ایچ آئی وی/ایڈز کے سلسلے میں علاقائی کوششوں میں حصے کے طور پر کام کرنا ہے۔
خطے کی جانی پہچانی شخصیات میں سے اس عہدے کے لیے حتمی منظوری سارک کی وزارتی کونسل دیتی ہے۔
بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور سری لنکن کرکٹر سنتھ جے سوریا 2008ء سے 2010ء تک اس اعزازی منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔
پاکستان کی شرمین عبید چنوئے ایک صحافی ہیں اور خواتین پر تیزاب سے حملوں کے مسئلہ کو اُجاگر کرنے کی اپنی دستاویزی فلم ’’سیوونگ فیس‘‘ کے لیے اُنھوں نے 2012ء میں دنیائے فلم کا موقر ایوارڈ ’’آسکر‘‘ جیتا تھا۔
اعصام الحق ٹینس کے کھلاڑی ہیں اور اقوام متحدہ کے قومی خیر سگالی کے سفیر برائے ترقیاتی پروگرام ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ہلال احمر پاکستان کے یوتھ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔