بھارتی کشمیر میں زعفران کے پھول چننے کا موسم
زعفران کو کشمیر میں کونگ کہتے ہیں جب کہ بھارت میں اسے کیسر کے نام سے جانا جاتا ہے۔
بھارت کے علاوہ ایران اور سپین میں زعفران تجارتی سطح پر کاشت ہوتی ہے
کشمیر کے کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ یہاں زعفران سیکڑوں برس سے اگائی جا رہی ہے۔
بھارت بھر میں زعفران کی سالانہ پیداوار تقریباً 16 ہزار کلو گرام ہے۔
بھارت میں بعض مذاہب کے پیروکار اسے عبادات میں بھی استعمال کرتے ہیں۔
کشمیر میں رواں بر وقت بارش سے زعفران کی پیداوار گزشتہ برس سے کئی گنا زیادہ ہوئی ہے۔
زعفران کے پھول چننے کے لیے خواتین، مرد اور بچے یعنی خاندان کے سب ہی افراد کھیتوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔
زعفران کو کھانے پکانے کے دوران ذائقہ بڑھانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق گوشت کے سالن میں اسے ڈالنے سے ذائقہ اچھا ہو جاتا ہے۔
مقامی کاشت کار زعفران کے دام کم ہونے کا بھی شکوہ کرتے ہیں۔
بھارت میں بعض مذاہب کے پیروکار زعفران کو تازگی اور پاکیزگی کے لیے بھی اہمیت دیتے ہیں۔
گزشتہ برسوں میں بارش کی کمی کے باعث زعفران کی پیداوار متاثر رہی تھی۔