’وار‘ جیسی کامیاب فلم جس نے بہترین پروڈکشن اور کمائی کے حوالے سے پاکستانی سینما کی نئی تاریخ رقم کی، کے پروڈیوسرز نے ’وار‘ کے سیکوئل ’وار ٹو‘ شروع کرنے سے پہلے ایک اور فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی —
ثنا بُچّہ پاکستان کا ایک جانا پہچانا چہرہ ہے۔ ثنا کو ہم سبھی سیاستدانوں اور دیگر شعبوں کے مشہور و معروف افراد سے تندو تیز سوالات کرتے دیکھتے آتے رہے ہیں۔ لیکن اب ثنا نظر آئیں گی ایک بالکل مختلف رُوپ میں اور وہ رُوپ ہے بڑے پردے کی اداکارہ کا۔
جی ہاں! کرنٹ افیئرز کے پروگراموں کی میزبان ثنا بُچّہ اب فلم میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔ ’وار‘ جیسی کامیاب فلم جس نے بہترین پروڈکشن اور کمائی کے حوالے سے پاکستانی سینما کی نئی تاریخ رقم کی، کے پروڈیوسرز نے ’وار‘ کے سیکوئل ’وار ٹو‘ شروع کرنے سے پہلے ایک اور فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔
’ڈیلٹا، ایکو فوکس ٹروٹ‘ کے لئے ثنا بُچّہ اور ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان دونوں کے ساتھ لیڈنگ رول نبھائیں گے لالی وُوڈ کے میگا اسٹار شان اور ایکڑ کم پروڈیوسر ہمایوں سعید۔
فلم ’وار‘ کی طرح اس فلم کی کہانی بھی پاکستانی سپاہیوں کے گرد بُنی گئی ہے۔ مختلف جنگوں کا حصہ بننے والے سپاہیوں کی گھریلو زندگیاں کن اتارچڑھاؤ کا شکارہوتی ہیں، اس کا عکس ’ڈیلٹا، ایکو فوکس ٹروٹ‘ میں دکھائی دے گا۔
فلم کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور کہانی کار ڈاکٹر وقار رانا کے مطابق ’ڈیلٹا، ایکوفوکس ٹروٹ“ 2014ء کے آخر یا 2015ء کے آغاز میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔