کراچی —
ٹی وی کی چھوٹی اسکرین کو میگا ہٹ سوپ دینے کی وجہ سے ’سوپ کی ملکہ‘ کہلائی جانے والی ایکتا کپور نے جب فلم نگری کا رُخ کیا تو یہاں بھی دھوم مچا دی۔ ایکتا نے اپنی مہارت کو منوانے کے لئے نسبتاً مختلف کیٹگری کا انتخاب کیا اور وہ کیٹگری تھی ’اڈلٹ‘ یعنی بالغوں کے لیے سینما کی۔
بالا جی ٹیلی فلمز کی کرتا دھرتا ایکتا کپور نے یکے بعد دیگرے کئی ایسی فلمیں بنائیں جن کو ’اے سرٹیفیکیٹ‘ دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ باکس آفس پر کامیاب رہیں۔
ایکتا کی فلم ’کیا سُپر کُول ہیں ہم‘ نے 45 کروڑ اور ’شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا‘ نے 55 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’راگنی ایم ایم ایس2‘ اب تک 45 کروڑ کما چکی ہے اور اب بھی باکس آفس پر اچھی کمائی کر رہی ہے۔
یہی نہیں بلکہ ’راگنی ایم ایم ایس 2‘، ’بالغ فلموں‘ کی کیٹگری کی ٹاپ فائیو فلموں میں بھی شامل ہو چکی ہے۔ ان میں ’راگنی ایم ایم ایس2‘ کمائی کے حوالے سے صرف دو فلموں ’دی ڈرٹی پکچرز‘ ( 85کروڑ) اور’راز 3‘ (70 کروڑ) سے پیچھے ہے۔
بھارتی ویب سائٹ ’گلیمر‘ کے مطابق ’راگنی ایم ایم ایس 2‘ کی کامیابی پر ایکتا کپور کا کہنا ہے کہ فلم کی کامیابی نے ان میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا کردیا ہے اور وہ اب مزید نت نئے تجربے کریں گی۔
فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ ’راگنی ایم ایم ایس 2‘ میں سنی لیون کو بولڈ انداز میں پیش کرنے کے بعد اب کچھ رہ نہیں گیا جس کو ایکتا ’نیا تجربہ‘ قرار دے سکیں۔
بالا جی کی آنے والی دو فلموں میں ’میں تیرا ہیرو‘ اور ’دی ولن‘ شامل ہیں جسے ایکتا انٹرنیشنل انٹرٹینر قرار دے رہی ہیں۔