ایک لفظ کا فسانہ بن گیا، واپسی ضرور ہوگی، سرفراز

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے بولے گئے ایک لفظ کا ’فسانہ ‘ بنا گیا مگر واپسی ضرورہوگی۔ کپتان بننے رہے کا’گرین سگنل‘ پہلےبھی تھا، آئندہ بھی ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی صبح کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

سرفراز احمد نے جنوبی افریقا کے ساتھ ون ڈے میچ کھیلنے کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کے خلاف نسل پرستانہ لفظ بولا تھا جس کی انہوں نے معذرت بھی کرلی تھی تاہم آئی سی سی کی جانب سے انہیں بطور سزا چار میچز کے لئے معطل کردیا تھا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وکٹوں کےپیچھے بولتےرہناان کی عادت ہے۔اس کامقصد ٹیم کاحوصلہ بڑھانا ہوتا ہے۔ جذبات میں ایک لفظ اداکرگیا جس کا فسانہ بنالیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی پرکوئی غصہ نہیں، اگرہوتا توان پرہوتا جنھوں نے اسے ایشو کو اچھالا۔ کوشش کروں گا کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔

سرفراز احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے کھلاڑی فیلوکوائیوکوشک تھاکہ شاید میں نے ان کی والدہ سے متعلق کچھ کہا ہے لیکن میں نے اپنے معاشرے میں ماں کی دعا کے اعلیٰ مقام سے متعلق انہیں بتایا تو ان کی بھی سمجھ میں آگیا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ابتدامیں جنوبی افریقا کی ٹیم میں میرے متعلق کوئی ردعمل نہیں تھا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چار میچز کیلئے پابندی لگی تو میرا وہاں رکنا بےمقصد تھا۔ ان میں دو ون ڈے بھی شامل تھے جن کی قیادت شعیب ملک نے کی۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پانچ بہترین بولرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔ا ن کا کہنا تھا کہ جنید خان بھی ورلڈ کپ کے لئے سلیکٹ ہونے والے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔


وائس آف امریکہ اردو کی سمارٹ فون ایپ ڈاون لوڈ کریں اور حاصل کریں تازہ تریں خبریں، ان پر تبصرے اور رپورٹیں اپنے موبائل فون پر۔

ڈاون لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

اینڈرایڈ فون کے لیے:

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.voanews.voaur&hl=en

آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے:

https://itunes.apple.com/us/app/%D9%88%DB%8C-%D8%A7%D9%88-%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88/id1405181675