سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عید الاضحیٰ

خلیجی ریاستوں، امریکہ اور افغانستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں پیر کو مسلمان عید الاضحیٰ منا رہے ہیں۔

سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔

عید کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب میں ہوا جہاں دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان اسلام کے ایک بنیادی رکن حج کی ادائیگی کے لیے جمع ہوئے۔

سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مکہ میں خانہ کعبہ اور مدینہ میں مسجد نبوی میں ہوئے۔

افغانستان میں بھی عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔

مسلمان اسلامی مہینے ذوالحجہ کی دس تاریخ کو یہ عید مناتے ہیں۔

اس سال مناسکِ حج ادا کرنے کے لیے دنیا بھر سے 15 لاکھ سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچے۔

رواں برس حج کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔