گوانتاناموبے سے سعودی قیدی کی اپنے ملک منتقلی

فائل فوٹو

امریکہ وزارت دفاع ’پینٹاگان‘ کی دستاویزات کے مطابق عبدالرحمٰن صالحبی اسامہ بن لادن کا محافظ رہا ہے۔

صدر براک اوباما کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گوانتانامو بے سے ایک سعودی نژاد قیدی کو اُس کے آبائی وطن منتقل کر دیا گیا ہے۔

عبدالرحمٰن شلبی کو 2002ء میں گرفتار کیا گیا اور جون میں ایک بورڈ نے کہا تھا کہ اُسے رہا کیا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل اسی بورڈ کا کہنا تھا کہ عبدالرحمٰن کو رہا کرنا ایک خطرہ ہو گا۔

وہ طویل عرصے سے بھوک ہڑتال پر تھا اور اُس پر کبھی فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔

امریکی وزارت دفاع ’پینٹاگان‘ کی دستاویزات کے مطابق عبدالرحمٰن شلبی اسامہ بن لادن کا محافظ رہا ہے۔

سعودی عرب کی طرف سے سابق قیدیوں کی بحالی پروگرام کے تحت ہی عبدالرحمٰن شلبی کی منتقلی ممکن ہوئی اور آئندہ آنے والے کئی سالوں کے دوران اُس کی نگرانی کی جاتی رہے گی۔

عبدالرحمٰن شلبی کی منتقلی کے بعد اب گوانتاناموبے میں 114 قیدی رہ گئے ہیں جن میں سے 52 ایسے جنہیں اُن کے آبائی ممالک میں منتقل کیا جا سکتا ہے اگر وہ سکیورٹی کے حوالے سے امریکہ کی شرائط پر پورے اترتے ہیں۔