’ہم دہشت گردی کی اِس بزدلانہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے فوجی اور سویلین اہل کاروں کے اہل خانہ سے دل کی گہرائی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں‘
واشنگٹن —
امریکی محکمہٴخارجہ نے 25 دسمبر کو موغادیشو میں الشباب کے ہاتھوں افریقی یونین کی فوجوں پر کیے گئے حملے کی ’سخت ترین الفاظ میں‘ مذمت کی ہے۔
ہفتے کو ایک اخباری بیان میں، معاون خاتون ترجمان، میری ہارف نے ہے کہا کہ ’ہم دہشت گردی کی اِس بزدلانہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے فوجی اور سویلین اہل کاروں کے اہل خانہ سے دل کی گہرائی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں‘۔
اُنھوں نے کہا کہ،’اِن افراد نے صومالیہ میں دیرپہ امن اور استحکام کی بحالی کی کوششوں میں مدد دینے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا‘۔
ترجمان نے کہا کہ ’ہم صومالیہ کے عوام، صومالیہ میں افریقی یونین کے مشن اور صومالی حکومت کی افواج کی طرف سے الشباب کو شکست دینے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔‘