اطلاعات کے مطابق شاہد نذیر کے ویزےکی میعاد ختم ہو چکی تھی اور انھیں واپس اپنے ملک جانے کے لیے کہا گیا ہے لیکن مسٹر شاہد ایسے کسی حکم سے لاعملی کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی امیگریشن حکام نے اطلاعات کے مطابق ’ون پاؤنڈ فش‘ گانے سے عالمی شہرت پانے والے پاکستانی شہری شاہد نذیر کو 25 دسمبر تک برطانیہ چھوڑنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
لیکن شاہد نذیر وائس آف امریکہ سے گفتگو میں ایسے کسی حکم سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 26 دسمبر کو پاکستان اپنے اہل خانہ سے ملنے جا رہے ہیں۔
امیگریشن حکام کے حوالے سے سامنے والی اطلاعات کے مطابق شاہد نذیر کے ویزےکی میعادختم ہو چکی تھی اور وہ برطانیہ میں ’غیرقانونی‘ طور پر مقیم تھے۔
’برطانوی بارڈر ایجنسی‘ کے مطابق شاہد نذیر واپس برطانیہ آنے کے لیے پاکستان سے فل ٹائم گلوکار کی حیثیت سے دوبارہ ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں۔
’ون پاؤنڈ فش‘ کے ایجنٹ، سمیر احمد نے برطانوی اخبار ’ڈیلی اسٹار‘ نے بھی شاہد نذیر کی پاکستان واپسی کی تصدیق کی ہے۔
تاہم شاہد نذیر کا موقف ہے کہ ان کے پاس برطانیہ میں قیام کو ویزا بدستور موجود ہے۔
دو سال سےکم عرصہ پہلے شاہد نذیر اسٹوڈنٹس ویزا لےکرلاہور کے قریبی گاؤں سےبرطانیہ آئے تھے۔گذشتہ آٹھ مہینے سے وہ مشرقی لندن کےعلاقے اپٹن پارک میں واقع کوئن مارکیٹ میں مچھلی فروش کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ جہاں انھوں نےزیادہ سے زیادہ گاہکوں کو اپنی دوکان کی طرف متوجہ کرنے کے لیے صدا لگانی شروع کی اور بعد میں یہیں اُنھوں نےوہ گاناتخلیق کیا جو آج زبان زدِ عام ہے۔
’کم آن لیڈیز ،کم آن لیڈیز ۔ون پاؤنڈ فش‘
اُن کا یہ گانا اب تک یوٹیوب پر 4 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔جبکہ، اُن کےگانے کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آچکی ہے ۔اِس سال کرسمس کےموقع پر اُن کا گانا ٹاپ چارٹ پر نمبر ون آنے کی توقع کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ وہ ’وارنر برادرز میوزک کمپنی‘ کے ساتھ میوزک البم نکالنے کا معاہدہ بھی کر چکے ہیں ۔ٴٴ