شیکسپیئر کا 'کنگ لیئر' لاہور میں

ڈرامے کے ڈائریکٹر ضیاء محی الدین تھے جب کہ ڈرامے کے مرکزی کردار کنگ لیئر کا رول مشہور اداکار خالد احمد نے کیا۔

ڈارمہ کنگ لیئر کی کہانی بوڑھے والدین اور نافرمان اولاد کے گرد گھومتی ہے۔

اس ڈرامے میں ان والدین کو موضوع بنایا گیا ہے جو اپنی اولاد کو پہچاننے میں ذرا سی غلطی کرتے ہیں۔

 ڈرامے میں شیکسپیئر کی کہانی دو پلاٹوں کے گرد کہانی گھومتی ہے لیکن مرکزی کردار کنگ لیئر ہی کا ہے۔

ڈرامے میں دو بوڑھے آدمی کنگ لیئر اور ڈیوک گلوسٹر اپنی اولاد کے ہاتھوں ذلت اور خواری سے دو چار ہوتے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی کے مطابق کنگ لیئر برطانیہ کا بادشاہ ہے۔ گونرل، ریگن اور کارڈیلیا اس کی بیٹیاں ہیں۔

بادشاہ تینوں بیٹیوں سے پوچھتا ہے کہ وہ اس سے کتنی محبت کرتی ہیں؟ دو بیٹیاں گونرل اور ریگن بناوٹی اور جھوٹے الفاظ کا سہارا لے کر اپنے باپ بادشاہ لئیر کو بتاتی ہیں کہ وہ دونوں اُس سے بے پناہ محبت کرتی ہیں۔

جنگ میں بادشاہ کی ایک بیٹی کو پھانسی دے دی جاتی ہے تو کنگ لیئر بھی اس کے پہلو میں دم توڑ دیتا ہے۔