سندھ میں 16 دھماکے، تین زخمی

فائل فوٹو

پاکستان کے صوبہ سندھ کے اندرونی اضلاع میں بدھ کو سرکاری بینکوں میں نصب ’اے ٹی ایم‘ مشینوں کو بم دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق صوبے کے مختلف شہروں میں 16 دھماکے ایک ہی انداز میں ہوئے اور ان میں تین سکیورٹی گارڈز زخمی ہوئے۔

چار دھماکے حیدر آباد، تین لاڑکانہ اور دو قمبر شہداد کوٹ میں ہوئے جب کہ دیگر آٹھ علاقوں جن میں شہداد کوٹ، نواب شاہ، بدین، جامشورو، دادو اور کوٹری شامل ہیں وہاں ایک ایک دھماکا ہوا۔

نیشنل بینک کی شاخوں میں نصب ’اے ٹی ایم‘ یعنی بینک کے فراہم کردہ کارڈز کی مدد سے رقوم نکلوانے والی مشینوں کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنانے کے محرکات کے بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔