سندھ میں فروری 2014 میں ہونے والے پہلے تاریخی ’سندھ فیسٹیول‘ کے ذریعے اپنے رنگارنگ روایتی کلچر کو دنیا بھر کے سامنے رکھنے کا نادر موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کی سر زمین ’سندھ‘ آئندہ سال فروری میں دلہن کی طرح سجنے والی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر ثقافت شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے 15 فروری 2014ء تک سندھ کاحسن جوبن پر ہوگا۔ اس مدت کے دوران پورے صوبے اور خاص کر لاڑکانہ، بدین، حیدرآباد اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں”سندھ فیسٹیول“ منانے کا اعلان کیا گیاہے۔
سندھ اپنے قدیم ترین کلچر کے لحاظ سے بہت زرخیز ہے لیکن اس کے اظہار کے لئے بہت ہی کم مواقع میسر ہیں۔ ’یوم ثقافت ‘اس حوالے سے بہت اچھا پلیٹ فارم ہے مگراس کے آغاز کو بھی ابھی چند ہی سال ہوئے ہیں ۔ اب پہلی مرتبہ پندرہ روزہ’ سندھ فیسٹول ‘ منانے کا اعلان ہوا ہے تو سندھ کے عوام انتہائی خوشی محسوس کررہے ہیں۔
پاکستان اور خصوصی طور پر سندھ والوں کی خوش نصیبی ہے کہ دنیا کی سب سے توانا تہذیب اور کلچر’ انڈس سولائزیشن‘ سے جڑا ہے ۔ اسے فروغ اور تحفظ دینے میں سندھ فیسٹیول کے لئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فروری 2014میں ’سندھ فیسٹول ‘ منایا جائے گا۔
فیسٹیول کی میزبانی بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کریں گے۔اس کا آغاز’موہن جو دڑو‘ سے اوراختتام ’کین جھر جھیل ‘پر ہو گا۔گھوڑوں اور دیگر مویشیوں کی دوڑ، سندھی ،اردومشاعرہ، میوزیکل نائٹس، روایتی لباس سے سجے فیشن شوز، فلم شوز ، تعلیمی شوز ، بچوں کے مختلف شوز اورنگ برنگی پتنگوں کے مقابلے فیسٹیول کا حصہ ہوں گے۔سندھ سے تعلق رکھنے والی صوفیانہ کلام گانے والی عابدہ پروین اور دیگر لوک گلوکاربھی میوزیکل شوز میں پرفارمنس دیں گے۔
بلاول بھٹوکی جانب سے وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نوازاورپی ٹی آئی کے رہنما عمران خان سمیت دیگر تمام شخصیات کو فیسٹول میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
تہذیبی رنگارنگی سے سجے ’سندھ فیسٹیول‘ کا مقصد سندھی ثقافتی ورثے کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا ہے تاکہ سندھ میں غیرملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو۔۔۔ امن و امان اور خوشیاں پھیلیں۔
فیسٹیول سے متعلق شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کی منفرد کاوش ہوگی۔کسی اور صوبے میں اس نوعیت کا کوئی فیسٹیول ابھی تک نہیں ہوا۔