سری لنکا میں صدارتی انتخاب، ووٹرز کی بھر پور شرکت

سری لنکا کی آبادی دو کروڑ 20 لاکھ سے زائد ہے۔ ان میں ایک کروڑ 60 لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

الیکشن کے دوران ایک بس پر فائرنگ بھی کی گئی۔ اس بس میں مسلمان سوار تھے جو ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن آ رہے تھے۔

انتخابات کے موقع پر پولنگ اسٹیشنز کے باہر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی بڑی تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز آئے۔

کابینہ کے رکن اور مرکزی وزیر سنجیت پرماداسا اہم امیدواروں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔ ان کی انتخابی مہم میں مفت گھر بنانے، طلبہ کو یونی فارم کی فراہم سمیت خواتین کو سینیٹری پیڈز کی فراہم کے ایشوز شامل تھے۔

سابق صدر کے بھائی اور تامل باغیوں کے خلاف کامیاب کارروائی کے وقت سیکریٹری دفاع گوتابایا راجاپکسے بھی اہم امیدوار ہیں۔ وہ کامیاب ہو کر ملک کی سیکیورٹی کے لیے اہم اقدامات کے خواہش مند ہیں۔

صدارتی انتخابات میں تمام جماعتوں کی جانب سے بھر پور جوش و خروش نظر آیا۔

الیکشن عملے نے نتائج کو غیر متنازع رکھنے کے لیے انتخابی مواد کی حفاظت کا بھر پور انتظام کیا تھا۔

سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کے لیے پولیس سمیت دیگر ادارے نگرانی میں مستعد نظر آئے۔