بجلی گھر کی منتظم ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کا کہنا ہے کہ تابکار پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے بنائے گئے 1,000 ٹینکوں کے قریب اسٹرانٹیئم نامی انتہائی تابکار کیمیائی مادے کا رساؤ ہوا۔
جاپان میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے بعد نقصان رسیدہ فوکوشیما ڈائچی جوہری بجلی گھر کے قریب ٹینکوں سے سینکڑوں ٹن تابکار پانی کے رساؤ کی نشاندہی ہوئی ہے۔
بجلی گھر کی منتظم ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے حکام نے پیر کو بتایا کہ کمپنی نے اتوار کو نسبتاً کم مقدار میں بارش کا اندازہ لگا رکھا تھا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ تابکار پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے تنصیب میں بنائے گئے 1,000 ٹینکوں کے قریب اسٹرانٹیئم نامی انتہائی تابکار کیمیائی مادے کا رساؤ ہوا۔
کمپنی کے مطابق اس نے بارش کے پانی کو ٹینکوں میں منتقل کرکے اس کا تجزیہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اگر یہ تابکاری سے متاثر نا ہوا تو اس کو سمندر میں بہا دیا جائے گا۔
ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی فوکوشیما تنصیب سے تابکار مواد کے بہاؤ کو مارچ 2011ء سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے جب یہ تنصیب تباہ کن زلزلے اور سونامی سے بری طرح متاثر ہوئی تھی۔
فوکوشیما بجلی گھر سے تابکار پانی کے رساؤ کی اطلاعات ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب ایک اور سمندری طوفان جاپان کی جانب بڑھ رہا ہے اور جوہری ٹیکنالوجی سے متعلق اقوام متحدہ کے ماہرین جاپان میں صفائی کے عمل کا جائزہ مکمل کرنے والے ہیں۔