روسی ساخت کا طیارہ جنوبی سوڈان میں گر کر تباہ

جنوبی سوڈان کے صدارتی ترجمان آٹنی ویک آٹنی نے ’روئیٹرز‘ کو بتایا کہ حادثے میں عملے کا ایک رکن اور ایک بچہ زندہ بچ گئے ہیں۔

جنوبی سوڈان میں کارگو طیاروں کو مسافر بردار طیارے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

جائے حادثہ سے امدادی کارکن لاشیں منتقل کر رہے ہیں۔

طیارہ جس جگہ گرا وہاں مچھیرے کام کر رہے تھے جن میں سے متعدد ہلاک ہو گئے۔

امدادی کاموں میں مقامی لوگوں نے بھی حصہ لیا۔

جائے وقوع پر جہاز کا ملبہ اور مسافروں کی باقیات بکھری پڑی ہیں۔

روسی ذرائع ابلاغ نے ہوابازی کے شعبہ سے وابستہ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بظاہر جہاز پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔

اطلاعات کے مطابق جُبا ایئرپورٹ سے پرواز سے کچھ دیر بعد طیارہ دریائے نیل کے ساحل پر آگرا۔