کشمیر میں ایک اور جھڑپ، مزید پانچ مشتبہ عسکریت پسند ہلاک
Your browser doesn’t support HTML5
بھارت کے زیرِانتظام کشمیر میں ہونے والی جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز نے مزید پانچ مبینہ علیحدگی پسند جنگجوؤں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔ رواں سال فورسز کی کارروائیوں میں اب تک 100 سے زائد مبینہ عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔