ارشد شریف کی ہلاکت: 'کینیا کی پولیس میں قاتل دستے موجود ہیں'
Your browser doesn’t support HTML5
ارشد شریف کی ہلاکت کے بعد کینیا کی پولیس کا کردار بھی زیرِ بحث ہے۔ سوال اٹھ رہے ہیں کہ کینیا کی پولیس نے بار بار بیان کیوں بدلا؟ پولیس کے دعوے کے مطابق ارشد شریف کی گاڑی سے پہلے فائر ہوا تھا جس سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا. وہ زخمی اہلکار کہاں ہے؟ ایک ڈلیوری وین کے مغالطے میں لینڈ کروزر پر فائرنگ کیسے ہوئی؟ اور پھر واقعے کی ایف آئی آر کیوں منظرِ عام پر نہیں آ رہی؟ کینیا میں موجود ہماری نمائندہ ارم عباسی نے اس رپورٹ میں ان سوالوں کے جواب جاننے کی کوشش کی ہے۔