اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران شام اور روس کی بدترین فضائی حملوں میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں 230 کے لگ بھگ عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر زید رعد الحسین نے کہا ہے کہ ان کے دفتر کو اس سلسلے میں ملنے والی رپورٹس اور ویڈیو فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ 4 فروری کو صوبہ ادلیب میں باغیوں کے کنٹرول کے قصبے سارقب میں زہریلے اجزا بھی استعمال کیے گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ پچھلے سات سال سے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں پڑا ہے۔جب کہ وہاں کی صورت حال یہ ہے کہ اسے بین الاقوامی فوجداری کی عدالت میں بھیج دیا جانا چاہیے۔اور اس کے ساتھ ساتھ وہاں پر امن لانے کے لیے پہلے سے زیادہ ٹھوس اقدامات کیے جانے چاہییں۔