حلب میں اسپتال پر حملہ

حلب شہر کے مشرق میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں واقع سب سے بڑے اور واحد اسپتال پر بم حملہ کیا گیا۔

حکومتِ شام کی افواج اور اُن کے روسی اتحادی پورے شہر پر قبضے کے حصول کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے شام میں مشرقی حلب کے سیکڑوں بیمار اور زخمی افراد کے فوری انخلاٴ کا مطالبہ کیا ہے۔

حلب میں فضائی کارروائی کے بعد کا ایک منظر۔

عالمی ادارہ صحت کے اندازوں کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سیکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے جن میں سے ایک تہائی بچے تھے۔

حلب میں فضائی حملے کے خلاف ترکی میں لوگ سراپا احتجاج ہیں۔