شام پر حملے کی صورت میں پاکستانیوں کی مدد کریں گے: پاکستانی سفیر

دمشق میں پاکستان کے سفیر واحد احمد سے وائس آف امریکہ کا خصوصی انٹرویو۔
شام پر امریکہ کی ممکنہ فوجی کارروائی اور ایسے حالات میں شام میں پاکستانی سفارتخانے کی کیا حکمت ِ عملی ہوگی۔۔۔ اسی حوالے سے وائس آف امریکہ کی ڈیوہ سروس سے منسلک رحمان بنیری نے شام میں پاکستان کے سفیر واحد احمد سے خصوصی گفتگو کی۔

انٹرویو میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ، ’میرے عہدے کا تقاضا یہ ہے کہ میں شام میں موجود پاکستانیوں کی مدد کروں۔ اگر کسی پاکستانی کو اس حوالے سے کوئی مشکلات درپیش ہیں تو وہ پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کرے اور ہم اسے ہر ممکنہ مدد فراہم کریں گے۔‘

اس انٹرویو کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لیے نیچے دئیے گئے آڈیو لنک پر کلک کیجیئے۔


Your browser doesn’t support HTML5

شام میں پاکستان کے سفیر واحد احمد سے وائس آف امریکہ کی گفتگو