کرد ملیشیا اور دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے درمیان لڑائی جاری

برطانیہ میں قائم تنظیم 'سئیرین آبزر ویٹری فار ہیومن رائٹس' کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اتحادی طیاروں نے منگل کو کوبانی میں تازہ فضائی کارروائیوں میں دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

کرد ملیشیا اور ’دولت اسلامیہ‘ کے جنگجوؤں کے درمیان شام کے شمالی شہر کوبانی میں لڑائی جاری ہے۔

’دولت اسلامیہ‘ کے جنگجوؤں کی شہر پر قبضہ کی کوشش روکنے میں کرد ملیشیا مصروف ہیں اس حوالے سے انھیں بین الاقوامی حمایت بھی حاصل ہے۔

برطانیہ میں قائم تنظیم 'سئیرین آبزر ویٹری فار ہیومن رائٹس' کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اتحادی طیاروں نے منگل کو کوبانی میں تازہ فضائی کارروائیوں میں دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

پیر کو امریکہ کے طیارہ بردار جہازوں نے اسلحہ، گولہ و بارود اور طبی سامان کوبانی میں کرد ملیشیا کے لیے گرایا۔ یہ سازوسامان عراق کے کرد حکام کی طرف سے فراہم کیا گیا۔

دوسری طرف ترکی نے بھی کہا ہے کہ وہ عراقی کردوں کو شامی کردوں کی حمایت کے لیے سرحد پار کرانے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔