میلبورن میں جاری ٹورنامنٹ کے ایک سیمی فائنل میں لی نے ماریا کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔
سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس مقابلے آسٹریلین اوپن میں چین کی لی نا نے روس کی ماریا شراپووا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں ان کا مقابلہ دفاعی چیمپیئن اور عالمی نمبر ایک بیلاروس کی وکٹوریہ آزرینکا سے ہوگا۔
میلبورن میں جاری ٹورنامنٹ کے ایک سیمی فائنل میں لی نے ماریا کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔
ٹینس کے کسی بھی گرینڈ سلام کا فائنل کھیلنے والی لی چین کی پہلی ٹینس اسٹار ہیں۔ عالمی درجہ بندی میں ان کا نمبر چھٹا ہے۔
ادھر بیلاروس کی وکٹوریہ آزرینکا دوسرے سیمی فائنل میں امریکہ کی سلون اسٹیفنز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہیں۔
آسٹریلین اوپن میں خواتین کا فائنل (ویمنز سنگل) میچ 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔