جمعے کی رات ٹیکساس کے نرسنگ ہوم پر ہونے والے حملے میں پانچ افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا، جن میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل تھا۔
شہر کے اہلکاروں کے مطابق، ہلاک ہونے والے ایک شخص کے گھر پر بھی گولیاں چلائی گئیں۔
ٹیکساس میں کورپس کرسٹی سے باہر کے علاقے روبس ٹائون میں پولیس نے گولیاں چلانے والے شخص کے گرد گھیرا تنگ کیا۔ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق، تقریباً سات بجے شام ہوا۔
رائٹرز کی ایک خبر کے مطابق، شہر کے سکریٹری ہرمن روڈرگز نے ایک وڈیو انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہاں دو مرد اور ایک خاتون کی لاشیں ملی ہیں۔ اُنھوں نے یہ بات کورپس کرسٹی کے 'کالر ٹائمز' کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتائی۔
روڈرگز نے بتایا کہ بعدازاں اہلکاروں کو دو مزید لاشیں ملی ہیں جو نرسنگ ہوم پر ہلاک ہونے والے افراد کی ہیں۔
بقول اُن کے، ''ہمیں اندازہ ہے کہ دونوں جرائم کا آپس میں تعلق ہے''۔
روڈرگز نے یہ نہیں بتایا آیا حملہ آور نے خود ہی اپنی جان لی۔ مزید تفصیل دستیاب نہیں ہے۔