خلا میں ایک سال گزارنے کے بعد تین خلا باز بدھ کو زمین پر واپس آگئے جبکہ امریکی فرینک روبیو نے طویل ترین خلائی قیام کا ریکارڈ قائم کردیا۔جو اس سے پہلے بھی ایک امریکی کے پاس تھا۔
تینوں خلا باز قازقستان کے ایک مقام پر سویوز نامی کیپسول میں واپس اترے۔
After living for over a year on the International Space Station, two Russians and an American have finally landed back on Earth.NASA said the 371-day trip by astronaut Frank Rubio broke the US space agency%27s record for a single stay in space.More: https://t.co/5cxV0ZC4U8 pic.twitter.com/ODXD9w6mmQ
— AFP News Agency (@AFP) September 27, 2023
خلائی سفر کا یہ کیپسول ایک متبادل کے طور پر بھیجا گیا تھا جب خلا میں بکھرا ملبہ پرواز کرنے والے پہلے کیپبسول سے آ ٹکرایا تھا جس سے اس کے کولنٹ نظام میں خلل پڑ گیا تھا۔ یہ کیپسول بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے جڑا رہا۔
ابتدائی طور پر یہ مشن چھ ماہ پر محیط تھا لیکن بعد امیں اسے 371 دنوں تک بڑھا دیا گیا۔
SEE ALSO: ناسا کا کارنامہ، خلا سے شہاب ثاقب کا پہلا نمونہ زمین پر پہنچ گیاامریکی خلائی ایجنسی کے فرینک روبیو اپنے ہم وطن سابق ریکارڈ ہولڈر مارک وینڈ ہئی سے خلامیں دو ہفتے زیادہ دیر تک رہے ہیں۔
روسی خلا بازوں میں سرگئی پروکوپیو اد دی متری پیٹیلین شامل ہیں۔
ان کی زمین پرلینڈنگ کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شئیر کیا گیا۔
A NASA astronaut and two Russian cosmonauts returned to Earth after being stuck in space for just over a year. https://t.co/LkbawpH9Uc
— The Associated Press (@AP) September 27, 2023
مشن کے اختتام پر ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے اسپیس اسٹیشن کے نئے کمانڈر آندریاس موگینسن نے خلا بازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گھر واپس لوٹنے کے لیے ان تین خلابازوں سے زیادہ کوئی مستحق نہیں ہے۔
مجموعی طور پر خلا بازوں نے گزشتہ سال ستمبر میں مشن کے آغاز کے بعد ، پندرہ کروڑ 70 لاکھ میل کا سفر کیا اور انہوں نے زمیں کے گرد چھ ہزار مرتبہ چکر لگائے۔
(اس رپورٹ کے لیے کچھ معلومات اے ایف پی سے لی گئی ہیں۔)