اطلاعات کے مطابق، مسافر بس کو یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب انڈس ہائی وے پر سامنے سے آنے والا ایک ٹرک اور مسافر بس کی ٹکر ہوئی
کراچی —
سندھ کے شہر سیہون شریف میں اتوار کے روز ایک مسافر بس کو حادثہ پیش آیا، جس واقعے میں 8 افراد ہلاک، جب کہ 12 کے قریب زخمی ہوئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، یہ مسافر بس کراچی سے سیہون شریف جارہی تھی۔
اطلاعات کے مطابق، مسافر بس کو یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب انڈس ہائی وے پر سامنے سے آنے والےایک ٹرک اور بس کی ٹکر ہوئی۔
بتایا جاتا ہے کہ بس اور ٹرک کے اس تصادم کے نتیجے میں موقع پر ہی 8 افراد فوت ہوئے، جن میں 4 بچے بھی شامل تھے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونےوالوں کا تعلق کراچی سے ہے، جو زیارت کی غرض سے سیہون شریف میں واقع حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کے لیے جا رہے تھے۔
طبی امداد کے لیے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔