عہدیداروں کے مطابق دھماکے میں کم از کم 25 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں پولیس افسران بھی شامل ہیں۔
ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک پولیس اسٹیشن کے باہر کار بم دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق اس دھماکے کا ہدف ایک مرکزی شاہراہ پر پولیس کی تنصیب تھی۔
عہدیداروں کے مطابق دھماکے میں کم از کم 25 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں پولیس افسران بھی شامل ہیں۔
دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے عمارت کا ایک بڑا حصہ گر گیا۔
پولیس نے اس کا الزام کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے باغیوں پر عائد کیا ہے۔
’پی کے کے‘ ترک پولیس اور فوج پر اس سے قبل بھی حملے کرتی رہی ہے۔
گزشتہ ہفتے ’پی کے کے‘ کی طرف سے کیے گئے حملوں میں کم از کم 12 افراد مارے گئے تھے ان حملوں میں زیادہ تر ملک کے جنوب مشرق میں کردش علاقوں میں ہوئے۔