ترک صدر کی وزیراعظم گیلانی اور نواز شریف سے ملاقات

ترک صدر کی وزیراعظم گیلانی اور نواز شریف سے ملاقات

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکی کے صدر عبداللہ گل کے اعزاز میں جمعرات کے روز حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے رائے ونڈ میں ظہرانہ دیا جس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی شریک ہوئے۔

اس ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے دوطرفہ اُمور پر بات چیت کے علاوہ وزیر اعظم گیلانی اور نواز شریف نے ملک کے سیاسی اُمور پر بھی گفتگو کی۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک مختصر بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اٹھارویں ترمیم کے آئینی مسودے پر اتفاق رائے کو سراہا۔


اس سے قبل ترکی کے صدر نے لاہور میں سرمایہ کاری فورم کے ایک نمائندہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اُن کا ملک توانائی ، ٹیکسٹائل اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کی مدد کرے گا۔


ترک صدر کے اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان مزید شعبوں میں بھی تعاون کے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔