فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ ’بلک جوپیٹر‘ نامی جہاز پر کارگو کا سامان لدا تھا اور یہ جمعے کی صبح لاپتہ ہو گیا تھا۔
واشنگٹن —
فلپائن کے محکمہ ِخارجہ کے مطابق ویتنام کے ساحلی علاقے کے پاس ایک فلپائنی کارگو جہاز ڈوب جانے سے دو ملاح ہلاک جبکہ 16 تاحال لاپتہ ہیں۔
فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ ’بلک جوپیٹر‘ نامی جہاز پر کارگو کا سامان لدا تھا اور یہ جمعے کی صبح سے لاپتہ ہو گیا۔ یہ جہاز ویتنام کے شہر ونگ تو کے ساحل سے دو سو کلومیٹر کی دوری پر غائب ہوا تھا اور بعد میں ڈوب گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اب تک صرف جہاز کے باورچی کو بچایا جا چکا ہے جبکہ دیگر دو افراد کی لاشیں سمندر سے نکالی جا چکی ہیں۔
ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ جہاز کے ڈوبنے کی وجہ کیا بنی۔