کچھ ہی دن گزرتے ہیں کہ ہادیہ کے دل پر ضامن نام کے ایک اور شخص کی دستک سنائی دینے لگتی ہے۔ ضامن درحقیقت ہادیہ کی کزن فرناز کا منگیتر ہے مگر وہ ہادیہ کے مقابلے میں فرناز کو چھوڑ دیتا ہے
میں دیوانی
’میں دیوانی‘ کہانی ہے ہادیہ نام کی ایک ایسی نوجوان لڑکی کی جو ایک ذہنی مرض میں مبتلا ہے۔ ایک ہی ملاقات میں وہ تصدق کی دیوانی ہوجاتی ہے۔ لیکن، جب اظہار کا موقع آتا ہے تو پتہ لگتا ہے کہ تصدق شادی شدہ ہے۔ یہ جان کر ہی ہادیہ بے قابو ہو جاتی ہے۔ اس کی بیماری کھل کر سامنے آتی ہے جس پر تصدق خوفزدہ ہوکر ہادیہ سے دور بھاگنے لگتا ہے۔
کچھ ہی دن گزرتے ہیں کہ ہادیہ کے دل پر ضامن نام کے ایک اور شخص کی دستک سنائی دینے لگتی ہے۔ ضامن درحقیقت ہادیہ کی کزن فرناز کا منگیتر ہے مگر وہ ہادیہ کے مقابلے میں فرناز کو چھوڑ دیتا ہے اور دونوں کی منگنی بھی ٹوٹ جاتی ہے۔
منگنی کا ٹوٹنا تھا کہ خاندان والے ہادیہ کو اس کا مجرم سمجھنے لگتے ہیں۔ ہادیہ خود کو بھی اس کا ذمے دار سمجھنے لگتی ہے اور تبھی ضامن ہادیہ اور فرناز کو لیکر خاندان میں وہ واویلا اٹھتا ہے کہ سب کی زندگی کی بدل جاتی ہے۔ یہ حالات آگے کیا رخ اختیار کرتے ہیں یہ اس ڈرامے کا اہم حصہ ہے۔
’میں دیوانی‘ ہر ہفتے کی شب 8:00بجے نجی ٹی وی چینل ’ہم‘ سے پیش کیاجاتا ہے۔ اسے تحریر کیا ہے فائزہ افتخار نے، جبکہ ہدایت کار ہیں عابس رضا، پیش کش مومنہ درید کی ہے اور اداکاروں میں شامل ہیں ثانیہ شمشاد، ڈاکٹر فہد، ٹیپو شریف، رباب ہاشم، لبنیٰ اسلم، محمود اسلم، جمال شاہ اور ثمینہ احمد۔
شبِ زندگی
’شب زندگی‘ متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی مریم کے گرد گھومتی ہے۔ وہ بہت چھوٹی عمر میں ہی دلہن بن کر یاسر کے گھر آبسی تھی۔ یاسر کے مالی حالات درست نہیں ۔ یاسرکے بھائی بھابی بھی اسی گھر میں رہتے ہیں۔
گھرکے پرسکون حالات میں اتارچڑھاوٴ اس وقت پیدا ہوتا ہے، جب مریم کا کزن اسد بیرونِ ملک سے آکر مریم کی چھوٹی بہن سے شادی کرتا ہے۔ دراصل، اسد چھ سال پہلے یعنی بیرون ملک جانے تک مریم سے محبت کرتا تھا۔ وہ مریم کی چھوٹی بہن سے شادی بھی اسی مقصد سے کرتا ہے کہ مریم کے قریب آسکے۔
اسی دوران، حالات ایک اور نیا موڑ لیتے ہیں۔ یاسر اپنے مالی حالات کی درستگی کے لئے ملک سے باہر جانے کا فیصلہ کرتا ہے۔ لیکن، غیر قانونی طریقہ اختیار کرنے کے عوض اسے ماردیا جاتا ہے۔ اس کی موت کے بعد مریم، اس کی چھوٹی بہن، بچوں اور اسد کیا ہوتا ہے۔ یہ جاننے کے لئے دیکھئے ’شب زندگی‘ جو ہر منگل کی شب رات 8بجے ٹیلی کاسٹ کیا جاتا ہے۔
اس کے ہدایت کار ہیں احمد کامران۔ اسے تحریر کیا ہے رخسانہ نگار نے ،پیشکش ہے عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی اور فنکاروں میں شامل ہیں سنبل اقبال، آغا علی، نور الحسن، منظور قریشی اور حسن احمد۔