طوفان گائمی سے فلپائن اور تائیوان میں تباہی، چین سے بھی ٹکرا گیا

طوفان گائمی جمعرات کو چین کے صوبے فوجیان کی ساحلی پٹی سے ٹکرایا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں طوفانی بارشوں سے سڑکیں زیرِ آب آگئیں۔

سڑکوں پر کئی فٹ پانی میں بس ڈوبی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

گائمی کے سبب چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بھی بارش ہو رہی ہے۔

طوفان کے بعد شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

منیلا میں ریسکیو اہلکار شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

طوفان سے فلپائن میں 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

فیوجان میں حکام نے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تائیوان میں طوفان گائمی کے سبب ایک دریا میں طغیانی کا منظر۔

تائیوان میں بھی گائمی کی وجہ سے طوفانی بارشیں ہوئیں۔

فلپائن میں سڑک تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے۔

طوفان کے بعد شہری بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں 227 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چلیں۔

تائیوان میں حکام نے ہزاروں شہریوں کے انخلا کے احکامات جاری کیے تھے۔