چین میں سمندری طوفان سے تباہی

 نیکیما نامی طوفان کی شدت سے متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

طوفان کے باعث 187 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں۔

چین کے شہر وینزہو میں 130 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کے باعث قدرتی ڈیم کا بند ٹوٹ گیا۔

حکام کے مطابق 10 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق طوفان سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ جبکہ ہزاروں ایکٹر اراضی کو نقصان پہنچا ہے۔

طوفان کے باعث چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طوفان کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

طوفان کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے 'ژن ہوا' کے مطابق طوفان کی شدت میں اب بدستور کمی آ رہی ہے۔