|
یوکرین کی فوج نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ کے ذریعے بتایا ہے کہ یوکرینی بحریہ کی طرف سے فائر کیے گئے میزائلوں نے جمعہ کو کراسنودار کے علاقے میں روسی بندرگاہ کاوکاز کے تیل کے ٹرمینل کو نشانہ بنایا ہے۔
SEE ALSO: یوکرین میں روس پر مغربی ہتھیاروں سے حملے کے سنگین نتائج ہوں گے: پوٹنفوج نے یوکرین کے تیار کردہ ’نیپچون‘ میزائلوں سے کیے جانے والے حملے سے ہونے والے نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے اس مقام پر دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔
یوکرینی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے ڈرونز نے کراسنودار کے علاقے میں ایک اور آئل ڈپو کو بھی نشانہ بنایا۔
یوکرین کی فوج نے کہا ہے کہ "روس کا جدید اور موثر فضائی دفاعی نظام ایک بار پھر ہمارے میزائلوں اور بغیر پائلٹ کے ان سسٹمز کے خلاف غیر موثر ثابت ہوا اور ان اہم تنصیبات کی حفاظت کرنے میں ناکام رہا جو روسی فوج کی رسد اور سپلائی کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔
SEE ALSO: پچھلے سال روسی جیلوں سے غائب ہونے والے 58 ہزار قیدی کہاں ہیں؟دوسری طرف روس کی وزارت دفاع نے ٹیلی گرام پر کہا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے کراسنودار کو نشانہ بنانے والے پانچ میزائلوں اور 29 ڈرونز کو تباہ کر دیا۔
مقامی روسی عہدے داروں کے مطابق، ڈرون کا ملبہ گرنے سے ٹیمریوک ضلع میں تیل کے ڈپو میں آگ لگ گئی، جس سے ایندھن سے بھرے کئی ٹینکوں کو نقصان پہنچا اور دو افراد زخمی ہو گئے۔
جمعہ کو ہی نیٹو کے اتحادیوں کے درمیان اس موقف کی حمایت میں اضافہ ہوا کہ مغرب کی طرف سے یوکرین کو فراہم کیے گئے ہتھیار روسی سرزمین کے اندر حملہ کرنے کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔
SEE ALSO: اسرائیل اور یوکرین سے تعاون امریکی سلامتی کے لیے اہم ہے: بائیڈنجرمنی نے کہا کہ اس نے یوکرین کو اجازت دی ہے کہ وہ جرمنی کے فراہم کردہ ہتھیاروں کو روس میں اہداف پر فائر کر سکے۔
ایک دن پہلے، امریکی حکام نے کہا تھا کہ واشنگٹن نے جزوی طور پر اسی طرح کی پابندیاں ہٹا دی ہیں تاکہ یوکرین کو روس کی سرحد سے متصل مشرقی خارکیف کے علاقے کا دفاع کرنے کی اجازت مل جائے۔
تاہم نیٹو کے کچھ رکن ممالک اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔
اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے کہا کہ ہم روس کے خلاف نہیں لڑ رہے ہیں۔ ہم یوکرین کا دفاع کر رہے ہیں۔ادھر کریملن نے جمعرات کو مغرب پر الزام لگایاکہ وہ تناؤ میں اضافے کر رہا ہے۔
کریملن نے جمعے کے روز کہا ہے کہ یوکرین پہلے ہی امریکہ کے فراہم کردہ ہتھیاروں سے روسی سرزمین پر اہداف پر حملہ کرنے کی کوشش کر چکا ہے۔
یہ رپورٹ رائٹرز کی اطلاعات پر مبنی ہے۔