میں نے پہلے کبھی کسی لائیو شو کو ہوسٹ نہیں کیا۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے ایسے شو کی میزبانی کی جو بامقصد تھا اور میرے دل کے قریب تھا۔
کراچی —
یکم فروری کو موہن جودڑو میں پندرہ روزہ سندھ فیسٹول کا شاندار آغاز ہوا۔ رنگ و روشنیوں کی ایک قوس و قزح تھی جو ہزاروں سال پرانے تاریخی کھنڈرات کے اطراف اتر آئی تھی۔ اس رنگارنگ افتتاحی تقریب کی میزبانی کی ذمہ داری ملی ماڈل اور ایکٹریس عمیمہ ملک کو، جو اس کردار کوبھی بخوبی نبھانے میں کامیاب رہیں۔
ایک سے بڑھ کر ایک سیلیبریٹیز کے درمیان اتنے بڑے ایونٹ کو ہوسٹ کرنا یقیناً آسان نہ تھا لیکن عمیمہ نے اپنے پُراعتماد انداز اور اسٹائلش لُک سے محفل کو چار چاند لگانے میں اہم کردار ادا کیا۔
سندھ کی ثقافت کو دنیا بھر تک پہنچانے کے لئے سجائے گئے سندھ فیسٹول کی میزبانی کو عمیمہ نے اپنے لئے اعزاز قرار دیا ۔ ’ٹری بیون‘ سے بات چیت میں عمیمہ ملک کا کہنا تھا، ’میں نے پہلے کبھی لائیو شو ہوسٹ نہیں کیا۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے ایسے شو کی میزبانی کی جو بامقصد میرے دل کے قریب تھا۔ نوجوان لیڈر بلاول بھٹو نے ہماری اپنی تہذیب اور کلچر کو دوبارہ زندہ کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ بدقسمتی سے ہماری ثقافت اور کلچر کو بین الاقوامی طور پر متعارف کرانے کے لئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی‘۔
عمیمہ نے یہ بھی کہا کہ، ’میں دنیا میں کہیں بھی جاؤں، خود کو پاکستان کا ثقافتی سفیر سمجھتی ہوں۔ میری تمام نیک خواہشات بلاول کے ساتھ ہیں اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی یہ روایت جاری رہے گی اور بین الاقوامی طور پر ہمارا مثبت امیج ابھرے گا‘۔
اپنی پہلی ہی فلم ’بول‘ پر پانچ انٹرنیشنل ایوارڈز پانے والی عمیمہ ملک ان دنوں عمران ہاشمی کے ساتھ کنال دیش مکھ کی فلم ’شاطر‘ کی شوٹنگ میں مصرو ف ہیں۔