رسائی کے لنکس

عمیمہ ملک ’بیوٹی آف دی ائیر‘ بن گئیں


عمیمہ ملک کو8 کیٹگریز میں سے 2 کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ نامور ستاروں سے سجی شام میں عمیمہ نے تالیوں کی گونج میں ’بیوٹی آف دی ائیر‘ کا ٹائیٹل اپنے نام کیا

خوبصورت ماڈل اور باصلاحیت اداکارہ عمیمہ ملک جو بھی پروجیکٹ کرتی ہیں، صرف داد ہی نہیں سمیٹتیں بلکہ پرفارمنس کی بنیاد پر بہت سے ایوارڈز بھی جیت لیتیں ہیں۔ عمیمہ کی تازہ ترین اچیومنٹ ہے ’بیوٹی آف دی ائیر‘ کا اعزاز جو انہوں نے اپنے نام کیا۔

پبلسٹی فرم ’انسائیکلومیڈیا‘ نے وی او اے کو بتایا کہ، ’پاکستان کی اینٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے ہرسال بیوٹی کونٹیسٹ منعقد کیا جاتا ہے، جس میں نوجوان اور باصلاحیت امیدوروں کی موجودگی کی وجہ سے مقابلہ بہت سخت ہوجاتا ہے‘۔

عمیمہ ملک کو ایوارڈ کی آٹھ کیٹگریز میں سے دو کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ شوبز اور فیشن انڈسٹری کے چوٹی کے ستاروں سے سجی شام میں عمیمہ ملک نے تالیوں کی گونج میں ’بیوٹی آف دی ائیر‘ کا ٹائیٹل حاصل کیا۔

ایوارڈ جیتنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمیمہ ملک کا کہنا تھا کہ، ’بیوٹی آف دی ائیر‘ کا ٹائٹل جیتنے پر وہ نہ صرف بہت خوش ہیں، بلکہ یہ ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے اپنے فینز کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی پسندیدگی کی وجہ سے وہ یہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔

عمیمہ ملک کی مقبولیت میں ہز گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب تو وہ فیشن آئیکون بن کر فیشن کے آسمان پر جگمگا رہی ہیں۔ اس سے قبل ’اسٹائل آئیکون‘بھی عمیمہ اپنے نام کرچکی ہیں۔

سیدھی سادی عام سی لڑکی سے لے کر گلیمرس ماڈل تک، عمیمہ نہایت آسانی اور خوبصورتی سے ہر کردار میں ڈھل جاتی ہیں۔

ان اسٹائل، جدید فیشن اور منفرد فیشن نے عمیمہ کو نوجوان لڑکیوں کا آئیڈیل بنا دیا ہے۔

جوان پود میں عمیمہ کی شہرت دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ وہ فیشن اور شہرت کی دنیا میں لمبے عرصے راج تک کریں گی۔
XS
SM
MD
LG