القاعدہ سے منسلک یہ گروپ افریقی صحرائے اعظم کی مہلک ترین شدت پسند تنظیم ہے، جو اکثر موغادیشو کے کو نشانہ بناتے ہوئے مہلک حملے کرتی رہی ہے
واشنگٹن —
امریکی فوج نے کہا ہے کہ صومالیہ میں الشباب کے شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی کی گئی ہے جس میں تین جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکہ کی افریقی کمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائی پیر کے روز دارالحکومت موغادیشو سے تقریباً 40 کلومیٹر (24 میل) دور کی گئی۔
یہ اس سال صومالیہ میں قائم الشباب کے جنگجوؤں کے خلاف کی جانے والی اکیسویں فضائی کارروائی ہے۔
القاعدہ سے منسلک یہ گروپ افریقی صحرائے اعظم کی مہلک ترین شدت پسند تنظیم ہے، جو اکثر موغادیشو کے کو نشانہ بناتے ہوئے مہلک حملے کرتی رہی ہے۔
گذشتہ برس کے اواخر میں بھی امریکہ نے متعدد ڈرون حملے کیے تھے۔ قرن افریقہ کے اس شمالی ملک کے اس حصے میں داعش سے منسلک جنگجوؤں کے کچھ جتھے موجود رہے ہیں۔