سفارت خانے کے بیان کے مطابق ’’امریکی سفیر تحریک انصاف کی قیادت سے مختلف مواقع پر ملتے رہے ہیں، تاہم حالیہ دنوں میں کسی ایسی ملاقات کی درخواست نہیں کی گئی۔‘‘
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے جمعہ کو بعض اخبارات میں شائع ہونے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا کہ "اسلام آباد میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے تحریک انصاف کے رہنماء عمران خان سے احتجاج پر بات چیت کے لیے ملاقات کی درخواست کی جسے عمران خان نے مسترد کر دیا۔‘‘
جمعہ کو سفارت خانے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’’اس قسم کی کسی ملاقات کی درخواست نہیں کی گئی۔‘‘
بیان میں کہا کہ گیا کہ سفارتخانے کے حکام اپنی معمول کی سفارتی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے سلسلے میں باقاعدگی سے پاکستان کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بشمول حزب اختلاف کے سیاست دانوں سے ملاقات کرتے رہتے ہیں۔
’’امریکی سفیر تحریک انصاف کی قیادت سے مختلف مواقع پر ملتے رہے ہیں، تاہم حالیہ دنوں میں کسی ایسی ملاقات کی درخواست نہیں کی گئی۔‘‘
پاکستان میں حزب مخالف کی دوسری بڑی جماعت تحریک انصاف کے کارکن ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کے طور پر گزشتہ دو ہفتوں سے صوبہ خیبر پختونخواہ کے راستے افغانستان تک نیٹو افواج کی رسد لے جانے والے ٹرکوں کو جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔
عمران خان نے اپنی حلیف جماعتوں کے ہمراہ جمعرات کو اسلام آباد میں بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر علامتی دھرنا دیا تھا اور کہا تھا کہ ڈرون حملوں کی بندش تک اُن کا احتجاج جاری رہے گا۔