جمعے کے روز یہ خبریں ملنے کے بعد کہ امریکہ جانے والے کارگو طیاروں میں مشتبہ قسم کے پیکیجز برآمد ہوئے ہیں، امریکہ، برطانیہ ور مشرقِ وسطیٰ میں اہل کاروں نے ہوائی اڈوں اور فضائی کارگو سے متعلق تنصیبات پر سکیورٹی بڑھا دی ہے۔
امریکی عہدے دار اِس صورتِ حال کو ممکنہ دہشت گردی کے خطرے سے تعبیر کر ہے ہیں۔ تاہم، اُنھوں نے چندہی تفصیل ظاہر کی ہیں اور صرف یہ بتایا کہ یہ زیادہ تر واقعات میں یمن سے امریکہ کے لیے بھیجے جانے والا سامان تھا۔
صدر کے ترجمان رابرٹ گِبز نے بتایا ہے کہ مسٹر اوباما نے نےامریکی اہل کاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امریکی لوگوں کے حفاظت کو یقینی بنائیں ، اور یہ طے کریں کہ اِس دہشت گردانہ کارروائی سے سکیورٹی الرٹ اختیار کرنے کی ضرورت تو نہیں۔