ایک مطالعاتی جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ امریکی شہریوں، کارپوریشنوں اور دیگر تنظیموں نے خیراتی کاموں کے لیے تقریباً تین کھرب ڈالر کے عطیات دیے۔
رپورٹ کے مطابق 2011ء میں امریکیوں کی جانب سے دی جانے والی خیرات میں اس سے ایک سال پہلے کے مقابلے میں چار فی صد اضافہ ہوا ۔ جن میں عام شہریوں کی جانب سے دیے گئے عطیات کی رقم تین چوتھائی کے لگ بھگ یعنی 218 ارب ڈالر ہے۔
کارپوریشنوں کی جانب سے دیے گئے عطیات کی مالیت بدستور ساڑھے14 ارب ڈالر رہی۔
گوونگ یوایس اے فاؤيڈیشن اور مخیر افراد سے متعلق انڈیانا یونیورسٹی میں قائم مرکز کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عطیات کی زیادہ تر رقوم وصول کرنے والوں میں پہلے نمبر پر مذہبی تنظیمیں رہیں جنہوں نے خیرات کی کل رقم کا تقریباً 32 فی یعنی 95 ارب ڈالر حاصل کیے۔
جب کہ دوسرے نمبر پر عطیات وصول کرنے والوں میں تعلیمی ادارے ہیں جنہیں 39 ارب ڈالر ملے۔