ہولمز نے کولوریڈوکے شہر اروونا کے فلم بینوں سے بھرے ہوئے ایک سینما گھر میں اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 58 زخمی ہوگئے تھے
امریکی ریاست کولوریڈو کے ایک سینما ہال میں فائرنگ کے سلسلے میں گرفتار شخص پر قتل عمد کا الزام عائد کردیا گیاہے۔
فائرنگ کے اس واقعہ میں 12 افراد ہلاک اور 58 زخمی ہوگئے تھے۔
پراسیکیوٹرز نے بالآخر پیر کے روز مغربی امریکی ریاست کولوریڈو میں جمیز ہولمز پر فرد جرم عائد کردی۔ انہوں نے کہاہے کہ وہ عدالت سے سزائے موت دینے کی درخواست کرسکتے ہیں۔
حکام کا کہناہے کہ ہولمز نے کولوریڈوکے شہر اروونا کے ایک سینما ہال میں نصف شب کے ایک شوکے دوران کھڑے ہوکر فلم بینوں سے بھرے ہوئے ہال میں سامنے سے اندھادھند گولیاں چلائیں۔
اس وقت ہال میں بیٹ مین سیریز کی نئی فلم The Dark Knight Rises دکھائی جارہی تھی۔
پولیس کا یہ بھی کہناہے کہ ہولمز نے گولیاں چلانے سے قبل ہال میں آنسو گیس کا گولا بھی پھینکا تھا۔
ایک ہفتہ قبل عدالت میں اپنی پہلی پیشی پر جیمز ہولمز حواس باختہ اور پریشان دکھائی دے رہاتھا۔
ہولمز ایک یونیورسٹی میں نیوسائنس میں پی ایچ ڈی کررہاتھا مگر اسے یونیورسٹی سے نکال دیا گیاتھا۔