ہنٹسمن روس میں امریکہ کے نئے سفیر، تعیناتی کی منظوری

فائل

وہ امریکی ریاست یوٹا کے سابق گورنر رہ چکے ہیں، اور اِس سے قبل سنگاپور اور چین میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں

بطور روس میں نئے امریکی سفیر، امریکی سینیٹ نے جان ہنٹس من کے نام کی منظوری دے دی ہے، ایسے میں جب امریکہ اور روس کے مابین تعلقات میں خاصی دراڑ پڑ چکی ہے۔

ہنٹس من امریکی ریاست یوٹا کے سابق گورنر رہ چکے ہیں، اور اس سے قبل سنگاپور اور چین میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اُن کے نام کی توثیق کثرتِ رائے سے اور فوری طور پر دی گئی، جس میں ڈیموکریٹس اور ری پبلیکن ارکان روس میں چوٹی کے امریکی سفارت کار کو تعینات کرنے کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے انتخاب کی مشترکہ حمایت کی، جو انداز شاذ ہی نظر آتا ہے۔

’واشنگٹن پوسٹ‘ نے ڈیموکریٹک سینیٹر بینجامن کارڈن کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے ہنٹس من سے بہتر انتخاب نہیں ہوسکتا۔

اس وقت تنازعات حائل ہیں، جن کے نتیجے میں امریکہ اور روس کے درمیان تناؤ بڑھا ہوا ہے، جن میں امریکی انتخابات میں روسی مداخلت اور مشرقی یوکرین میں مداخلت کے الزامات شامل ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے سیاسی مخالفین کے الزامات کو رد کیا ہے کہ اُن کی انتخابی ٹیم نے روس کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا تھا۔

گذشتہ ماہ ہنٹس من سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کی سماعت کے دوران پیش ہوئے تھے، جب اُنھوں نے کہا تھا کہ ’’سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘‘ کہ روس نے گذشتہ سال کے صدارتی انتخاب میں مداخلت کی ہو۔