’فیڈرل رِزرو‘ کی سربراہ نے کہا ہے کہ افراط زر دو فی صد کی شرح سے نیچے ہے، جس کے بارے میں کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ معشیت کے فروغ کے لیے سودمند ثابت ہوگا
واشنگٹن —
امریکہ کے مرکزی بینک کی سربراہ نےکہا ہے کہ گذشتہ برس کے مقابلے میں اس سال معیشت کے فروغ میں خاصی تیزی آئے گی، جس کے باعث بے روزگاری مرحلہ وار کم ہوتی جائے گی۔
’فیڈرل رِزرو‘ کی سربراہ، جینٹ ییلن نے بدھ کے روز کانگریس کی ایک اہم کمیٹی کی سماعت کے دوران بتایا کہ خراب موسم سرما کے بعد معیشت پھر سے بحال ہو رہی ہے، جب کہ اس سال کے اوائلی تین ماہ کے دوران امریکی معیشت میں افزائش کے رجحان میں مندہ رہا۔
اُنھوں نے بتایا کہ معیشت میں اِس حد تک بہتری آ چکی ہے کہ مرکزی بینک افزائش کو مصنوعی طور پر فروغ دینے لیے خریدے جانے والے کچھ بانڈز کی خرید میں مرحلہ وار کمی لاتا جا رہا ہے۔
ییلن نے کہا ہے کہ مرکزی بینک سود کی شرح کو کم رکھنے کی پالیسی جاری رکھے گا۔
اُنھوں نے کہا کہ افراط زر دو فی صد کی شرح سے نیچے ہے، جس کے بارے میں کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ معشیت کے فروغ کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔
محکمہ خزانہ کی سربراہ نے یہ بھی بتایا کہ جغرافیائی اور سیاسی تناؤ یا امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ میں مزید مسائل پیدا ہونے کی صورت میں، بحالی کے کام کو دھچکہ لگ سکتا ہے۔