امریکہ میں بے روزگاری کی شرح 2ء8 فی صد کی بلند ترین سطح پر ہے
امریکی حکومت اور مختلف تحقیقی اداروں کی بعض نئی رپورٹوں سے ظاہر ہوا ہے کہ امریکی معیشت – جس کی حالت پہلے ہی پتلی ہے- کمزور پڑ رہی ہے۔
جمعرات کو امریکی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 34 ہزار بے روزگار افراد نے سرکاری اعانت کے لیے درخواستیں جمع کرائیں جس کے بعد ان افراد کی کل تعداد تین لاکھ 86 ہزار ہوگئی ہے۔
امریکہ میں بے روزگاری کی شرح 2ء8 فی صد کی بلند ترین سطح پر ہے اور ماہرین کاکہنا ہے کہ بے روزگاری الائونس کے لیے درخواستیں دینے والوں کی تعداد تین لاکھ 75 ہزار سے کم ہونے کی صورت میں یہ گمان کیاجاسکتا ہے کہ ملک میں روزگار کی صورتِ حال میں بہتری آرہی ہے۔
دریں اثنا امریکہ میں کاروبارکی صورتِ حال پر نظر رکھنے والے ایک نجی ادارے 'کانفرنس بورڈ' نے کہا ہے کہ اس کی جانب سے مرتب کیے جانے والے معاشی اشاریوں کے انڈیکس میں گزشتہ ماہ جون کے دوران میں کمی آئی ہے۔
ادارے کے مطابق اس کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے مطابق امریکہ میں نئے کاروباری آرڈروں، صارفین کی توقعات اور نئی تعمیرات کے لیے حاصل کیے گئے اجازت ناموں میں کمی آئی ہے۔
اس کے علاوہ ایک تجارتی تنظیم 'نیشنل ایسوسی ایشن آف ریٹیلرز' نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ جون کے دوران میں گھروں کی فروخت میں 4ء5 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی۔